لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے،اپوزیشن نے ایک بار پھر معاملات کو متنازع بنایا، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے،نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے، کمیٹی کے ممبران سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا، چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے۔جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ مشاورتی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔















