اہم خبریں

مودی حکومت اب اتحادیوں پر انحصار کرے گی ،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کارروائی بغیر کسی اندرونی امداد کےنہیں کرسکتی۔ چمن سے بشام تک بارود سے لدی گاڑی کو کسی نے چیک نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی طالبان کے حق میں بیانات دیتے رہے ہیں۔ شیخ مجیب کی باتیں ہم بھی کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر شہدا کی توہین کی جارہی ہوتی ہے۔

شہبازشریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد سفارتی ضرورت تھی۔ ہم نے کونسا نریندر مودی کومحبت کا پیغام بھیج دیا۔ نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے۔ سی پیک ٹو پر چین سے مشاورت ہوئی ہے۔

سی پیک ون کی طرح سی پیک ٹو میں بھی سرمایہ کاری آئے گی۔ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک ٹو میں سرفہرست ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی 100،چین کی 250کمپنیز نے شرکت کی تھی۔
داسو میں چینی شہریوں پر حملے کے معاملے پر چین نے خدشات کا اظہار کیا۔

مودی کو انتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کا تکبر کم ہوا۔ مودی حکومت اب اتحادیوں پر انحصار کرے گی۔ امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے۔ پاکستان سے بھارت کی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ تنازع کشمیر ہے۔ تنازع کشمیر کے حل کے بعد بھارت سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس، آٹے کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،جام کمال

متعلقہ خبریں