اہم خبریں

پنجاب اور وفاقی حکومت کے 21 ادارے واسا کے نادہندہ نکلے

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )پنجاب اور وفاقی حکومت کے 21 ادارے واسا کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکل آئے۔ واسا کے مطابقنادہندہ سرکاری محکموں کے 8 کروڈ 21 لاکھ 15 ہزار 476 روپے واجب الادا ہیں۔ نادہندہ ادارے تاحال واسا کے پانی کے وسائل استعمال کرکے بل ادا نہیں کرتے۔

سرکاری محکموں کی عدم ادائیگی سے واسا کو ہر سال مالی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ایک کروڈ 34 لاکھ 8 ہزار 517 روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ پارکس اینڈ ہاٹی کلچر ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 493 روپے کا نادہندہ نکلا۔ ٹی ایم اے 3 کروڑ 28 لاکھ 3 ہزار 675 روپے کا نا دہندہ نکل آیا۔

پولیس، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ 71 لاکھ روپے کے قریب نادہندہ نکلے۔ محکمہ صحت، میٹرو بس سروس اور پنجاب کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ایک کروڑ سے زائد کے نادہندہ نکلے۔
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، آر ڈی اے اور پی ٹی سی ایل 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کے نادہندہ نکلے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن، محکمہ جنگلات، واپڈا، انکم ٹیکس بھی واسا کے نادہندہ ہیں۔

واسا راولپنڈی نے تمام نادہندہ محکموں کو بقایا جات ادا کرنے کے نوٹسز جاری کردیئےمحکمہ واسا ٹیوب ویلز، فلٹریشن پلانٹس اور دیگر سکیموں کے بجلی بلوں کی مد میں ماہانہ 17 سے 18 کروڑ روپے ادا کررہا ہے۔
نادہندہ ادارے سالوں سے پانی کے وسائل استعمال کرتے ہیں بل ادا نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں : ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں