راولپنڈی ( نامہ نگار )پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ، ریلی ریجنل آفس شمالی پنجاب پشاور روڈ سے نکالی گئی اور سینگاپور پلازہ صدر کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی نے کی بدترین مہنگائی بجلی، گیس، لوڈشیدنگ، بلوں میں اضافے کیخلاف نعرے بازی کی گئیپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ریلی میں شریک تھے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود احتجاجی مظاہرے میں خصوصی طور پر گھڑ سواروں نے بھی شرکت کی۔















