اہم خبریں

چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کا تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی گھر کا دورہ

اسلام آباد( نامہ نگار  ) چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی گھر کا دورہ کیا،چیئرمین واپڈا نے دورے میں تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی گھر کے آپریشن بارے امور کا جائزہ لیا،چیئرمین واپڈا نے تربیلا کے زیر تعمیر پانچویں توسیعی منصوبے کی مختلف سائٹس کا بھی دورہ کیا،چیئرمین واپڈا نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا،اِن ٹیک، پاور س ہاؤ س اور سوئچ یارڈ سمیت منصوبے کی پانچ سائٹس پر کام جاری ہے۔ چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے پہلے یونٹ کی تکمیل جولائی 2025 ء میں شیڈول ہے،پہلے یونٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی،پانچویں توسیعی منصوبہ کا دوسرا یونٹ اگست اور تیسرا یونٹ ستمبر2025ء میں مکمل ہوگا۔ چیئرمین کو بریفنگ،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1530میگاواٹ ہے پانچویں توسیعی منصوبے سے ہر سال اوسطاً ایک ارب 34کروڑ یونٹ کم لاگت ماحول دوست بجلی حاصل ہوگی منصوبے کی تعمیر کے لئے ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل پر تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 6418میگاواٹ ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں