اسلام آباد (نامہ نگار )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری ،گزٹ نوٹیفکیشن کے بعدپی ایم ڈی سی بل باضابطہ طور پر فعال ہو گیاپی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کےدستخطوں کے بعد عمل میں آیا۔ نئی کونسل کی تشکیل ہونے تک کونسل کے معاملات وفاقی وزارت صحت دیکھے گی۔ صدر عارف علوی نے پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کی تھی بل کی توثیق آئین کےآرٹیکل 75 کے تحت کی گئی تھی صدر عارف علوی کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41 صفحات پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔















