پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ وزیر اعلیٰ نے خود کہہ دیا کہ وہ میرے رشتے دار نہیں، علی امین گنڈاپور کا رشتے دار ہونا میرے لیے باعث شرم ہوتا۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، جس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہو اس کو کون رشتے دار کہے گا؟
گورنر کے پی نے کہا کہ جس پر 9 مئی کے واقعات کے الزامات ہوں اس کو کون رشتے دار کہے گا؟ اچھا ہوا وزیراعلیٰ نے کہہ دیا کہ وہ میرے رشتے دار نہیں، کوئی اچھا کام بتا دیں جو وزیراعلیٰ نے کیا ہو، یہ دلیل اور دلائل سے بات کریں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاسی بھرتیاں ہوئیں، یونیورسٹیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام یونیورسٹیوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی طرف جا رہا ہوں، پتا چلنا چاہیے کس نے غیر قانونی بھرتیاں کیں۔
مزیدپڑھیں:صحافیوں کا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج نہ کرنے کا فیصلہ















