اہم خبریں

سیہون،شدید طوفان اور بارش سے شالمانی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل

حیدرآباد(نیوزڈیسک)حیسکو ترجمان نے کہاہے کہ شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے132کےوی ھائی ٹرانسمیشن لائین سیہون سے شالمانی گرڈ کے درمیان4ٹاورز لوکیشن نمبر152, 153, 155اور 158گرنے کی وجہ سے شالمانی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بند ہے.

اس صورتحال میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی اور آپریشن کے اسٹاف کی مدد کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن پی ڈی جی ایس سی اور جی ایس او کی ٹیموں کو ہیوی مشینری کے ساتھ ٹاوروں کی دوبارہ تنصیب اور مرمت کے کام کے لیے پہنچ کر بجلی بحالی کے عمل شروع کرانے کے لیے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان کے مطابق خانوٹ گرڈاسٹیشن کے نزدیک جو ٹاور گرے ہیں وہاں پہ بھی ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور انشااللہ وہ بھی جلد بحال ہو جائے گی۔

حیسکو انتظامیہ اس موقع پر اس بجلی کے خلل کی وجہ سے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جو ہمارے محنت کش ورکر جو فرنٹ مین ہیں وہ اس شدیدآندھی ہو طوفان ہو بارش ہو دن ہو رات ہو گرمی ہو ہمارے محنت کش بجلی بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں یہ ہمارے ہیرو ہیں۔

ترجمان کے مطابق عوام ہم سے مکمل تعاون کرے تاکہ ہم ان کو بہتر بجلی کی فراہمی دینے میں کامیاب ہو سکیں .

متعلقہ خبریں