اسلام آباد ( نامہ نگار )ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں مہنگائی کی اوسط شرح 31 اعشاریہ 83 سطح پر پہنچ گئی ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہےباسمتی چاول کے نرخوں میں پانچ روپے 36 پیسے فی کلو اضافہ ہوا پیاز کی قیمت میں سات روپے 91 فیصد اضافہ ہوا11 اعشاریہ 6 کلو گرام ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 62 روپے تک کا اضافہ ہوا،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔















