اہم خبریں

دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے،بلاول بھٹو زرداری

ڈیووس(نیوز ڈیسک  )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں۔ جمعہ کو ڈیووس میں جیوپولیٹیکل صورتحال میں سکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر مکالمہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیسری دنیا کی معیشتیں اس وقت دبائو کا شکار ہیں، دنیا بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، روس ۔یوکرین جنگ کے اثرات خطہ سمیت پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین۔روس تنازعہ کا واحد حل سفارتکاری ہے، خطہ میں تنازعات کے حل کیلئے مثبت سوچ اپنانا ہو گی۔ مکالمہ کے شرکا نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ، توانائی بحران اور غربت جیسے مسائل ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کو امن کے قیام کیلئے بات چیت کا راستہ اپنانا ہو گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس اوریوکرین کے درمیان جنگ کے اثرات خطہ سمیت پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں، دنیا کو مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون سے چلنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں