اہم خبریں

عمران خان کو جیل میں سہولیات، مریم نواز کو نوٹس لینا چاہیئے، نیئر بخاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانی والی سہولیات کا معاملہ۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان کو جیل مینیوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کیا جیل مینیوئل کے مطابق کسی قیدی کو ایکسرسائیز مشین، واک کے لئی گیلری فراہم کی جاتی ہے؟ جو عمران خان کو سہولیات دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینیوئل کے مطابق ہیں؟
اڈیالا جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہے۔

وزیراعلی پنجاب کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیراعلی پنجاب کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہئے۔

جیل مینیوئل کے مطابق بی کلاس میں یہ سہولیات تو نہیں ہوتی جو عمران خان کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
مزید پڑھیں :یورپی یونین کا پاکستان کے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ پبلک کرنے سے انکار

متعلقہ خبریں