اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایم کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک ختم

اسلام آباد (نامہ نگار  )پاکستان اور آئی ایم کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا حکومت نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا نواں جائزہ مشن آئندہ ہفتے پاکستان آئیگا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا ذرائع وزارت خزانہ کے حکومت کے پاس آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ذرائع کے مطابق دوست ممالک نے بھی اپنی امداد آئی ایم ایف پروگرام سے مشروط کردی بجلی گیس کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائیگا آئی ایم ایف کی منشا کے مطابق پیٹرولیم لیوی بڑھائی جئیگی جبکہ منی بجٹ جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا جس میں نئے ٹیکس لگائے جائیں گے ذرائع کے مطابق ڈالر کو فری فلوٹ کیا جائیگا جس سے ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں