اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے فیصل واووڈا توہین عدالت کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ جاری حکم نامہ کے مطابق
فیصل واووڈا کی پریس کانفرنس نشر کرنے والے تمام 28 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کع دیئے۔
ٹی وی چینلز بتائیں کیوں نہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
آئندہ سماعت پر ٹی وی چینلز، فیصل واووڈا اور مصطفی کمال کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔
مصطفیٰ کمال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔
وکیل کے مطابق فیصل واووڈا نے اپنے جواب میں کچھ حقائق پیش کیے۔
وکیل کے مطابق وقت دیا جائے تو فیصل واووڈا اضافی جواب جمع کرائیں گے۔
اٹارنی جنرل کو پریس کانفرنس کے متن سے توہین آمیز مواد کی نشاندہی کی ہدایت ۔
وکیل حافظ عرفات کو پیٹھ پیچھے گفتگو اور توہین آمیز گفتگو پر شرعی احکامات پیش کرنے کی ہدایت ۔
عدالت نے مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔
پیمرا نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروائی۔
پیمرا رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو 34 جبکہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کو 28 نیوز چینلز نے نشر کیا۔
عدالت نے 17 مئی کے حکم نامے میں کہا تھا کہ وہ نیوز چینلز جنہوں نے پریس کانفرنس براہ راست نشر کی یا ان کو بعد میں چلایا وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔
بادی النظر میں ٹی وی چینلز پر چلائی گئی پریس کانفرنس بھی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔















