اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، اللہ کرم کرے گا اور سب ٹھیک ہوگا، پاکستان مشکل سے باہر نکلے گا اور ہم نکالیں گے، یہ ممکن نہیں ہے پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہوسکے۔لندن میں نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اب پنجاب میں انتخابات ہونے جارہے ہیں تو مسلم لیگ (ن) مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے کامیابی اور اکثریت حاصل کرے گی۔ مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان جائیں گے اور نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اگلے انتخابات میں مہم کی قیادت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج اس حوالے سے پارٹی قائد سے رہنمائی لی ہے اور مزید اجلاس ہوں گے اور قائد کی رہنمائی کے تحت اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے اور اس مہم میں نواز شریف خود بھی شامل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان جا رہی ہیں، اگلے ہفتے 26 یا 27 تاریخ کا پروگرام بن رہا ہے۔















