کراچی(نیوز ڈیسک) سعید غنی نے دوران ملاقات ہی فون کر کے ری کاؤنٹنگ روکنے کی ہدایت کی، ملاقات کے بعد بعض حلقوں میں ری کاؤنٹنگ رُکنے کی اطلاع ہے، پیپلز پارٹی نے بھی کئی حلقوں میں ری کاؤنٹنگ کی درخواست دے رکھی ہے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ سیاسی رابطوں کا آغاز کیا صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے مئیر کراچی کے عہدے کیلئے جماعت اسلامی سے بات کی۔اندرونی کہانی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے وفد کو کہا کہ آئندہ ملاقات میں مئیر کراچی کے معاملہ پر بات ہو سکتی ہے۔















