پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار اور چیک پوسٹ میں کام کرنے والا باورچی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار اور چیک پوسٹ میں کام کرنے والا باورچی جاں بحق ہوگیا۔حملے کے بعد چیک پوسٹ میں آگ لگی گئی، حملے کے باعث پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت کئی گھنٹے بند رہی۔پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔















