اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کے تین ریٹ چل رہے ہیں ،اس وجہ سے کاروباروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،ایف پی سی سی آئی اور کے سی سی آئی والوں نے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیاگورنر اسٹیٹ بینک کل فیڈریشن کے دفتر گئے تھےکاروباری لوگ مشکل میں ہیں جن کے کنٹینر پھنس گئے ہیں انکا کاروبار خطرے میں ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں نے پوری زندگی ایسے حالات نہیں دیکھے ،کنٹینرز کے شپنگ چارجز اربوں روپے کے بن گئے ہیں ،حکومت سے اس کا حل نہیں نکل رہاڈالر کے تین ریٹس کے باعث ملک میں بینکنگ کے ذریعے ترسیلات زر کم ہو گئی ہےایک دن میں اسٹیل کے ریٹس میں 30 فیصد اضافہ ہو گیاوزیر خزانہ اسحاق ڈار بہت کوشش کر رہے ہیں مگر ملک میں ڈالر نہیں ہیںآئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ جائے گاکاروباری لوگ بہت زیادہ تکلیف میں ہیںحکومت کو ان مسائل کو فوری حل کرنا چاہیےاس وقت ملک کا مسئلہ ہے مریض وینٹیلیٹر پر ہے اس کی شادی کی تاریخ نہیں دے سکتے۔















