پشاور: جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزام میں ڈی ایس پی سمیت 14 پولیس اہلکار معطل

پشاور(نیوزڈیسک) پشاور میں پولیس افسران و اہلکاروں کے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں سے روابط کا انکشاف ہوا ۔ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط پر ڈی ایس پی سمیت 14 اہلکار معطل کر دیئے۔
وفاقی کابینہ اجلاس،متعدد منصوبو ں کی منظوری،فیصلوں کی تو ثیق
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق قائم مقام ڈی ایس پی، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 14 اہلکاروں کو جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں سے رابطوں پر معطل کیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد سے رابطوں اور سہولت کاری کے الزام میں معطل پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی گئی۔