وزیراعظم کا 9 مئی کو ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہباز شریف کا 9 مئی کو ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ،تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے،تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ،

مزید پڑھیں :9 مئی پورےپاکستان کامقدمہ ہے، عوام عمران خان کے ساتھ ہے،رؤف حسن

وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ،*بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں*کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا،تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں :بشری بی بی کیس، کل فیصلہ، عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نئی انکوائری