لاہور نانبائی ایسوسی ایشن کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق تنور مالکان کے خلاف ناجائز مقدمات درج، جرمانے اور دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔ سرکاری نرخ پر نان کی فروخت میں تنور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے کل سے شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان،
اسلام آباد میں طالبات اور اساتذہ کیلئے مفت پنک بس سروس شروع
حکومت سے فوری طور پر تنور مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ ۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے ناجائز جرمانے اور مقدمے درج کرنے کے خلاف بطور احتجاج تنور بند کیے جا رہے ہیں۔