پاکستان میں لاقانونیت کاسلسلہ آج ٹوٹا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بنوں( اے بی این نیوز     )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خوش آئندبات ہے کہ پاکستان میں لاقانونیت کاسلسلہ آج ٹوٹا،الیکشن کمیشن نےناانصافی کی،ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتیں کودیں،امیدہے کہ یہ نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی،قومی اسمبلی میں ہماری اکثریت میں اضافہ ہوگا،ان کےپاس دوتہائی اکثریت آجاتی توپتانہیں کیاکرتے،انہوں نےہمیشہ ذاتی مفادات کیلئےاسمبلی کااستعمال کیاہے،میں نےپاکستان کےآئین کی پاسداری کاحلف لیا ہے،میری اسمبلی نہیں تھی اجلاس بلاتےتو یہ اس میں حلف لے لیتے،یہ ملک کےآئین پرچلنےکیلئےتیارنہیں توان

مزید پڑھیں :اسلام آبادہائیکورٹ کاجج مخالف سوشل میڈیا مہم کیخلاف کارروائی کافیصلہ

کوپابندکرنےکیلئےہماراراستہ اختیارکرناہوگا،پی ڈی ایم جیسےایڈونچرہماری نسلوں کوتباہی کی طرف لےجارہےہیں،یہ کوئی مذاق نہیں کہ عوام کااتنابڑامینڈیٹ ہواورآپ گورنرراج لگادیں،یہ گورنرراج لگانےکاشوق بھی پوراکرلیں،بانی پی ٹی آئی کےوژن کے مطابق اسمبلی میں قانون سازی کرنی ہے،یہ کوئی ایسااقدام کریں گے توخیبرپختونخواکی حکومت اپناحق لیناجانتی ہے،بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہاکہ پاکستان کیلئےمذاکرات پرتیارہیں،بانی پی ٹی آئی ذات کیلئےیاڈیل کیلئےمذاکرات نہیں چاہتے،مذاکرات کاماحول ہوگاتوبانی پی ٹی آئی سےمزیدگائیڈلائنزلوں گا،مجھےعلم ہےکہ مذاکرات کس سےکرنےہیں اورکس کےہاتھ میں حکومت ہے،اشاروں پرچلنےوالوں سےمذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں،مذاکرات میں پہلی چیزآئین اورقانون کی بالادستی،اداروں کی مضبوطی ہے،بانی پی ٹی آئی نےثابت کیاہے کہ ان کاذاتی ایجنڈانہیں۔

مزید پڑھیں :حکومت باتیں بڑی کرتی ہے عملی اقدامات نہیں کرتی،محمودخان اچکزئی