Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیرستان :شرپسندوں کا سکول پر دھاوا ، امتحانی پیپرز کو آگ لگادی

پشاور(نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں کاسکول پر دھاوا ، حل شدہ امتحانی پرچوں کو آگ لگا دی۔شرانگیزی کا یہ واقعہ میر علی تحصیل کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عیدک میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے چوکیدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا، اور سکول میں گھس گئے۔
ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی ساتھیوں سمیت بری
ملزمان نے 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پرچوں کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پہلا کیس سامنے آگیا.واچ مین کے مطابق 12 شرپسندوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ بنوں بورڈ کے زیراہتمام صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔بنوں بورڈ نے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔