Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی ساتھیوں سمیت بری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بری کردیا۔منگل کو سماعت کے آغاز پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایل این جی ریفرنس کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ۔

نیب کا ریفرنس واپس لینے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔اس سے قبل نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 بلین ڈالر کی منظوری دیدی
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق سربراہ نے کی تھی۔واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں اسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ریفرنس میں نیب نے قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عامر نسیم، عظمیٰ عادل خان اور دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔ شاہد ایم اسلم، حسین داؤد، عبدالسمان داؤد، محمد امین اور چوہدری محمد اسلم بطور ملزم شامل ہیں۔ملزمان نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد ریفرنس کی برقراری کو احتساب عدالت میں چیلنج کیا تھا۔