ساؤتھ ایشین گیمز،پاکستان آئندہ سال میزبانی کرے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان آئندہ سال ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسپورٹس سٹی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی کو اس سے پہلے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس، وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی اور مالی

مزید پڑھیں :عمران خان، بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل بدستور موجود،اعظم خان کا نام نکال دیا گیا

معاملات یونیورسٹی آف نارووال کے حوالے کرنے کے بعد آپریشنز کی نگرانی کے لیے وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال، پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔وفاقی وزیر نے سپورٹس سٹی میں سکواش اور بیڈمنٹن ہالز، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹ بال اور ہاکی گراؤنڈز اور ہاسٹلز کی تزئین و آرائش کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں سپورٹس سٹی میں کبڈی گراؤنڈ کی تعمیر اور بجلی کے مسائل سمیت تمام زیر التوا معاملات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر نے کہا کہ میں ہر ہفتے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کروں گا اور خود انتظامی اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کروں گا۔

مزید پڑھیں :وادی نیلم : شدید برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری