Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسکردو دبئی کی باقاعدہ پروازیں کل سے شروع ہوں گی

گلگت (نیوز ڈیسک )اسکردو اور دبئی کے درمیان باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں پیر سے شروع ہوں گی، ہفتہ وار دو پروازیں پیر اور جمعہ کو چلیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) ان پروازوں کو آپریٹ کرے گی، اسکردو سے دبئی کے لیے پہلی روانگی 29 اپریل کو ہوگی اور پہلی آمد 4 مئی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزاتوار 28 اپریل 2024 سونے کی قیمت
ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اقدام گزشتہ سال کے سنگ میل کے بعد سامنے آیا ہے جب اسکردو اور دبئی کے درمیان مختلف مواقع پر کل 11 پروازیں چلائی گئیں۔اسکردو ہوائی اڈہ جسے سابق وزیر اعظم عمران خان نے دسمبر 2021 میں بین الاقوامی قرار دیا تھا، شمالی پاکستان کا واحد ہوائی اڈہ ہے جو بڑے ہوائی جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ڈان کو تصدیق کی کہ پی آئی اے سے سکردو اور دبئی کے درمیان باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ بہتر رسائی اسکردو اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سیاحوں کو راغب کرے گی، جو اپنے شاندار مناظر اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان نے پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل سے ملاقات کی جس میں فضائی رابطے بڑھانے اور سیاحت کے فروغ کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے دبئی سے اسکردو تک پروازوں کی تعداد بڑھانے اور حجاج کے لیے سکردو سے نجف اور دمشق کے لیے براہ راست خصوصی پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے سکردو ایئرپورٹ سے براہ راست حج اور عمرہ پروازیں شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس سے مقامی باشندوں کو فائدہ پہنچے گا اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا، جس سے مقامی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔