Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

فرٹیلائزر کمپنی کو کھاد کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے فرٹیلائزر کمپنی کو کھاد کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزارت صنعت کے مطابق فرٹیلائزر کمپنی نے کھاد کی قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:کراچی، بچوں کے اغوا میں خطرناک اضافہ، رواں سال 300 بچے لاپتا

اس پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ فرٹیلائزر انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔