اہم خبریں

عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقہ سے ہٹا یا گیا، علی گوہر بلوچ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )رہنما مسلم لیگ ن علی گوہر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام رائج کرنے کا پراسس جاری ہے،2018کے الیکشن پر سوالیہ نشان تھا،ہمارے بھی الیکشن پراسس پر تحفظات ہے،پرامن احتجاج کی آڑ میں ملک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت میں صحافیوں کو اٹھایا گیا،پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تھا وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے،غیر شفاف الیکشن سے بنی حکومت کو عدم اعتماد کے آ ئینی طریقے سے ہٹایا گیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دور حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہوئی،جہاں یہ جیتے

مزید پڑھیں :مو بائلز کمپنیوں کی کارکردگی بے نقاب،پی ٹی اے کے پاس شکایات کے انبار

ہو وہاں الیکشن ٹھیک ہوتاہے،خیبر پختونخوا میں یہ کبھی نہیں کہتے کہ دھاندلی ہوئی،جن لوگوں کو چور کہتے تھے آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہنما تحریک انصاف نثار جٹ نے کہا کہ 6ججز کے خط کا معاملہ ہم نے اس سے پہلے نہیں سنا تھا،عدلیہ کی آزادی کیلئے کام کرنا ہوگا،ملک میں انصاف کا نظام بہتر کرنے کیلئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے،عدلیہ کے معاملے پر سپریم کورٹ کو مکمل تحقیقات کرنی چاہیے،نوازشریف کو جنرل باجوہ نے ملک سے باہر بھیجا تھا،پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنے کیسز معاف کرائے،9مئی واقعات پر جوڈیشل کارروائی کی جائے،9مئی کے بہانے ہمارے خواتین کو ہراساں کیا گیا،نوازشریف نے اپنے ووٹر کو دھوکہ دیا ،بانی پی ٹی آئی کی خوف سے یہ اکھٹے ہوئے۔ امتیاز گل نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا گلا دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ وہ میڈیا سے بات نہ کریں،حسن رضا پاشا میڈیا کے ہاتھ اور منہ بند کر کے ٹرائل میں بیٹھانے کا کوئی فایدہ نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ جو واقعات خط میں لکھے گئے ہیں وہ مجھ سے پہلے کے ہیں۔

مزید پڑھیں :منی لانڈرنگ کرنے والوں سے حساب لیں گے،علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں