پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج راولپنڈی میں

راولپنڈی (اے بی این نیوز )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج اتوار کی شام راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مجموعی طور پر 42 ویں مرتبہ ٹی20 فارمیٹ میں آمنے سامنے آئیں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 41 ٹی20 میچ کھیلے گئے ہیں جس میں 22
مزید پڑھیں :ن لیگ کے کارکن کے قاتل گرفتار

مرتبہ پاکستان جبکہ 17 مرتبہ نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل سنیچر کو کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔یہ اس سیریز کا راولپنڈی میں شیڈول آخری میچ ہے۔اس میچ کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوں گی جہاں قذافی سٹیڈیم میں 25 اور 27 اپریل کو بالترتیب سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ دونوں
مزید پڑھیں :متحدہ عرب امارات ، خاندانی اقامہ کے لیےنئے ضوابط کا اعلان

ٹیموں کے درمیان 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں ابھی تک کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، افتخار احمد،
مزید پڑھیں :لوک ورثہ نے اپنے صارفین کے لیے ای ٹکٹنگ شروع کر دی

عرفان خان، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، عماد وسیم، شادب خان، عباس آفریدی، ابرار احمد، نسیم شاہ، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹِم سائفرٹ، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈین فوکس کروفٹ، جیمز نیشم، کول مککونچی، جیکب ڈفی، بین لِسٹر، ولیم او رُورکی، بین سیئرز، اِش سوڈھی، زیکری فُوکس اور ٹِم روبنسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلئے ووٹنگ