سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم کا انتخاب کیا۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ایک شو میں میچ کھیلنے کے لیے غلط ٹیم منتخب کرنے کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔
عسکری ٹاور کیس میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
انہوں نے موجودہ سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو گھروں سے بلا کر ٹیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کی۔ پہلے بابر اعظم سے کپتانی لی گئی تھی لیکن اب دوبارہ انہیں دی گئی ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی سے کپتانی لینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ وہ ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے چار سال کا پلان لے کر آئے لیکن دو ماہ بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے بابر اعظم کی کپتانی پر بھی تنقید کی کہ جب وہ کپتان تھے تو ان پر ہر گروپ کو سب دینے کا الزام لگایا جاتا تھا۔واضح رہے کہ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے دوران کچھ کرکٹرز کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔