اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب ون لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر اچھا لباس پہننا سنت نبوی بھی ہے اور یہ دن بھی بہت اہم ہے ، عام دنوں میں سیاسی صورتحال کی کھنچاتانی لگی رہتی ہے اس میں خیال نہیں رہتا کہ کس نے کیا پہن رکھا ہے تاہم کچھ دن مخصوص ہوتے ہیں جس دن ہمیں تیار ہوکر نکلنا پڑتا ہے ۔
“مریم نواز کے چہرے پر صرف ایک دو چیزیں لگی ہوتی ہیں اور وہ یہی کوئی 500 یا 700 روپے والا جوڑا بازار سے خرید کر پہنتی ہیں” – عظمیٰ بخاری
Ya Allah! ???????????????? pic.twitter.com/w0e7UDzCQC
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) April 11, 2024
ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اللہ تعالیٰ نے حسن سے نوازا ہے اور وہ عام کپڑے پہن کر بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔مریم نواز اکثر آن لائن اپنی شاپنگ کرتی ہیں ۔ وہ پانچ ، چھ ، آٹھ سو کا جوڑا لیکر بھی پہن لیتی ہیں جو ان پر بہت ججتا ہے ۔
مزیدیہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا بجلی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان
بات کپڑوں کی نہیں کہ کتنے مہنگے ہوں بات خوبصورت لگنے کی ہے جو مریم نواز سے کم قیمت جوڑے بھی سجتے ہیں۔ کپڑوں کی میچنگ میں خاتون میرے ساتھ تعاون کرتی ہے مگر میں اپنا میک اپ خود ہی کرتی ہوں ۔ کیونکہ مجھے اپنے میک اپ کے بارے میں خوب پتہ ہے کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کرسکتی ۔















