عمران خان ، شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا کی،ایک دوسرے کو گلے لگالیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد دونوں پارٹی قائدین نے جیل کی مرکزی مسجد میں ایک دوسرے سے گلے مل کر گلے لگایااور ایک دوسرے کو عید کی مبارک پیش کی
مزید یہ بھی پڑھیں: گلیات میں ژالہ باری نے عید کا مزہ دوبالا کردیا
جیل حکام نے بھی خان کے ہمراہ نماز ادا کی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم توشہ خانہ کیس سمیت متعدد مقدمات میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں جب کہ قریشی کو سائفر کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔