کراچی ( اے بی این نیوز )سید حسن نقوی کمشنر کراچی تعینات کردیا،حکومت سندھ نے کمشنر کراچی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر پی اے ایس (BS-21) کے افسر سید حسن نقوی کو کمشنر کراچی ڈویژن محمد سلیم راجپوت کا تبادلہ کردیا گیا۔پی اے ایس (BS-20)
مزید پڑھیں :چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور پاکستان میں کل ایک ہی دن عید الفطر منائی جائے گی
کے افسر محمد سلیم راجپوت جو اس وقت کمشنر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، عاطف رحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔پی اے ایس (BS-20) کے افسر آصف عمران کو ابوبکر احمد کی جگہ سیکرٹری انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔راجہ خرم شہزاد عمر کو سیکرٹری انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا جبکہ محمد مرید رحیمون کو تبدیل کرکے ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی سندھ تعینات کیا گیا۔ایس جی (BS-20) کے افسر حفیظ اللہ عباسی کو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، شارق احمد کا تبادلہ۔















