اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کے یو نےنے LLB پارٹ I، II کے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جامعہ کراچی نے منگل کو ایل ایل بی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔یہاں جاری ہونے والے گزٹ کے مطابق امتحانات کے لیے کل 97 امیدواروں نے اندراج کیا تھا، جن میں سے 90 طلبہ ایل ایل بی پارٹ ون کے پیپرز میں شریک
مزید پڑھیں :چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور پاکستان میں کل ایک ہی دن عید الفطر منائی جائے گی
ہوئے۔نتائج کے اعلان کے مطابق صرف 70 امیدوار کامیاب قرار پائے۔پاس ہونے کا مجموعی تناسب 77.78 فیصد شمار کیا گیا۔ایل ایل بی پارٹ II کے امتحانات کے لیے کل 213 امیدواروں نے اندراج کیا تھا، جن میں سے 207 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ نتائج کے اعلان کے مطابق، صرف 176 امیدواروں نے اپنے کاغذات کلیئر کیے ہیں۔ پاس ہونے کا مجموعی تناسب 85.02 فیصد شمار کیا گیا۔















