شہریوں سے نکاح نامہ طلب کرنا ہے نہ ان کے منہ سونگھنے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے اسلام آباد کے شہریوں کی جانب سے شکایات کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ پولیس اہلکارجہاں بھی اورجس عہدے پربھی اپنے فرائض سرانجام دےرہے ہیں ان کاپہلافریضہ اوراولین ذمہ داری عوام کی جان ومال کی حفاظت ہے.

اپنے پیغام میں انہوں نے تمام افسران وجوانوں کوہدایت کی کہ آپ نے عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں کرنی نہ انہیں ہراساں کرناہے اورنہ ہی تنگ کرناہے،شہریوں کوکسی بھی جگہ روک کرتنگ نہیں کرنا اورنہ کسی سے نکاح نامہ طلب کرناہے،شہریوں کے منہ نہیں سونگھنے یہ میرا واضح پیغام ہے.اس کے باوجود اگر کوئی جوان عوام کوتنگ کرے گاتواس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

مزیدپڑھیں‌:پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہورمیں جیب کترے بچوں کے گینگ کاسراغ لگالیا

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جوبھی اہلکار اورجوان اس طرح کے کاموں میں ملوث تھے انہیں ہم نے نوکری سے برخاست کیاہےاوران کےخلاف ایف آئی آر ز بھی درج کی ہیں،ہمارا مقصد صرف عوام کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم سے لڑناہے،اورہمارا کسی غیرضروری چیز کی طرف فوکس نہیں ہوناچاہیے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ پولیس رویوں کی شکایات کے لیے واٹس ایپ کمپلینٹ سروس کا آغاز کردیا۔