پاکستان کو کل 3 ارب ڈالرز کی ادائیگی ہوگی، آئی ایم ایف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) آئندہ مہینوں میں پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان آئندہ ماہ میں پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام کے
مزیدپڑھیں:پاکستان را کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کا نشانہ بنا ہوا ہے،دفتر خارجہ

حوالے سے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیشرفت کے حوالے سے پیشن گوئی آئندہ ہفتوں میں جاری کر دی جائے گی۔اس سے قبل آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا تھا کہ پہلی

تشخیص مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی معاشی اور مالی حالت میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کو 3 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں

متوقع ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط آسان نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط اسی ماہ مل جائے گی۔