اہم خبریں

جی سی یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری

لاہور(نیوزڈیسک)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نےرواں سال انٹرمیڈیٹ کلاسز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔طلباء کو داخلے داخلے نویں جماعت میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دیئے جائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی شرط کو ختم کرنے کا یہ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ہدایات کے بعد کیا گیا ۔

ایچ ای سی نے میٹرک کے نتائج کے اعلان کے بعد تمام سرکاری کالجوں کو انٹرمیڈیٹ کلاسز کے داخلوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

ایچ ای سی کی ہدایات کے بعدجی سی یو انتظامیہ نے داخلوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ۔

یونیورسٹی عید سے قبل انٹرمیڈیٹ کے داخلے شروع کریگی ۔

جی سی یو انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے 1000 سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دیگی ۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے یونیورسٹی ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں