لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، ماتحت عدلیہ کی فراہمی کے بعد الیکشن کمیشن آر اوز، ڈی آر اوز تعینات کرے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ماتحت عدلیہ کی فراہمی کے لئے سپریم کورٹ کو درخواست دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں درخواست کی۔















