اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان (کل ) بدھ کو نجی دورہ پر لندن روانہ ہونگے، وہ پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نجی دورے پر آج لندن روانہ ہورہے ہیں ۔ وہ لندن میں پارٹی کے قائد محمد نواز شریف ، نائب صدر مریم نواز سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف امور سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس دورے کے دوران پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔















