اہم خبریں

سستے خام تیل کی خریداری کے سلسلہ میں روس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سستے خام تیل کی خریداری کے سلسلہ میں روس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق کریں گے، روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 3 روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات بارے معاہدے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو سکے گی۔اجلاس میں روس سے سستے خام تیل، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت ہو گی، روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہو گی، اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خارجہ سمیت مختلف وزارتوں کے حکام شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں