عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو شادمان اسٹیشن حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا ججز کے خط کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

آئی) کے رہنماؤں عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے اے ٹی سی

میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت میں نو مقدمات کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ

خواتین 9 مئی کے واقعات میں ریاست کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ خواتین ملزمان کی ضمانتوں کا حکم منسوخ کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔