اے این ایف اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف جامع مہم کا منصوبہ پیش

راولپنڈی (نیوزڈیسک)اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انسداد منشیات کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میجر جنرل عبدالمعید، ڈائریکٹر جنرل انسداد منشیات فورس کی سربراہی میں منعقد ہوا.اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی. دوران اجلاس تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ایجنڈا پر متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں کے نمائندوں کی جانب سے جامعہ بریفنگ دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وائٹ بال سیریز،پاکستانی کرکٹ ٹیم نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی،شیڈول جاری
دوران اجلاس مسئلے کی بنیادی وجوہات اور پالیسی کے نفاذ میں درپیش خلا کو اجاگر کیا گیا۔منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کے لئے اے این ایف نے جامع مہم کا منصوبہ پیش کیا۔ منشیات کے خلاف اجتماعی مہم کی ضرورت پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا۔ ڈی جی اے این ایف نے مہم کے لئے محکموں کو ہر ممکن مدد اور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔