نجیب ہارون کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپیلٹ ٹربیونل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما نجیب ہارون کی سینیٹ انتخابات میں حصہ ینے کی اپیل منظور کر لی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے نجیب ہارون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کہا کہ نجیب ہارون سینیٹ انتخاب میں حصہ لے سکیں گے۔

آر او نے نجیب ہاروں کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔