Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلیات میں شدید برف باری کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گلیات میں شدید برف باری کے باعث کم از کم 15 سیاح سڑکوں پر پھنس گئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رات ایبٹ آباد کے علاقے گلیات میں شدید برفباری کے باعث تقریبا 15 کے قریب سیاح سڑکوں پراپنی گاڑیوں میں پھنس گئے۔دریں اثناء ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سیاحوں کو نکالنے کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں ۔

گلیات میں برف سے متاثرہ دیگر علاقوں سے کئی سیاحوں کی گاڑیوں کو نکال لیا گیا۔برف سے ڈھکی گلیات کی کشش نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تاہم ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے عوام کو برف سے ڈھکی سڑکوں پر پھسلنے کے خطرے سے خبردار کردیا ۔اعلیٰ حکام نے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہا کہ وہ ربرفانی موسم کے دوران سفر کرتے وقت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌مریم نواز کا بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء سے وزیراعلیٰ ہاوس آنے کا فیصلہ

گلیات سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔ مغربی لہر پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر، پشاور، باجوڑ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے