رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

کراچی (نیوزڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے جمعرات کو رمضان المبارک کیلئے گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔لوڈشیڈنگ سے متاثرہ گیس کی فراہمی کا پلان ماہ مقدس کے آغاز سے چند روز قبل جاری کیا گیا ۔

ایس ایس جی سی نے کہا کہ عوامی سہولیات کیلئے رمضان میں صرف 3بجے سے صبح9بجے اور دوپہر 3بجے سے رات 10بجےکے درمیان گیس فراہم کرے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں صارفین کو صرف 13 گھنٹےکیلئے رسائی حاصل ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کریں۔یہ پیشرفت وزیراعلیٰ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آج 8 مارچ 2024 سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ