برآمدات بڑھ گئیں، تجارتی خسارے میں 30فیصدکمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملکی تجارتی خسارے میں کمی کا رجحان برقرار ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 فیصد کم ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 14.87 کروڑ ڈالر رہا، پہلے 8 ماہ میں برآمدات 9 فیصد اضافے سے 20.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

8 ماہ میں درآمدات 11.87 فیصد کمی سے 35.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، تجارتی خسارہ 13.5 فیصد کمی سے1.71 ارب ڈالر رہا۔

مزیدپڑھیں:مرتضیٰ سولنگی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات 8 فیصد کمی سے2.57 ارب ڈالر رہیں۔ جنوری کی نسبت فروری میں درآمدات 10 فیصد کمی سے 4.28 ارب ڈالر رہیں۔