بیرسٹر گوہر، عمرایوب بااختیار، اسد قیصر کو سیاسی فیصلے کرنے سے روک دیا

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سیاسی امور کے حوالے سے تمام فیصلے بیرسٹر گوہر ایوب، عمرایوب کرینگے ، جبکہ بیرسٹر ظفرعلی معاونت کریں گے ۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنما عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ۔عمر ایوب نےسپیکر صوبائی اسمبلی کیلئے بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا،

ذرائع کے مطابق بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔قبل ازیں اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے عاقب اللہ اور وزیراعظم کیلئے عمر ایوب کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

زرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔