اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجر کاری مہم

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور سرسبزو شاداب بنانے سمیت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے. اس سلسلے میں F-9 پارک میں شجر کاری مہم کے تحت ابتدائی طور پیپر ملبری اور زہریلی جڑی بوٹیوں کو تلف کرکے

مزید پڑھیں :یورپی یونین کیلئے پانچ سالہ ویزہ کیسے حاصل کریں؟؟ گائیڈ لائن جاری

پندرہ ہزار ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو مقامی ماحول سے مطابقت بھی رکھتے ہیں اور انکے انسانی صحت پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے تاکہ ہر خاص و عام ان درختوں اور پودوں سے مستفید ہوسکے اسی طرح ایسے زہریلے پودے جنکے انسانی صحت اور ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں انکو تلف کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ممبر انوائرمنٹ

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں پارکنگ سائٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری

کی نگرانی میں اسلام آباد کے F-9 پارک میں منگل کے روز کی گئی شجر کاری مہم میں نجی این جی اوز سمیت این آئی ایچ کے ڈاکٹرز نے بھرپور حصہ لیا. واضح رہے سی ایس آر کے تحت نجی کمپنی ماری پیٹرولیم نے شجر کاری مہم میں 20 ہزار پودے سی ڈی اے کو دئیے اور شجر کاری کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا.مزید برآں شجر کاری مہم کے تحت انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے شہر میں مختلف

مزید پڑھیں :وزیر نے استعفیٰ دیدیا،جانئے وہ کون ہے

شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، چوراہوں، گرین بیلٹس، سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس پر شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے.اس موقع پر ممبر انوائرمنٹ نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے سمیت گرین ایریاز کو بڑھانے اور نئے پودے لگانے کی اہمیت اور افادیت کو بھی اجاگر کیا گیا.