پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا پانچ سال سے کم عمر کےسات لاکھ 86ہزار877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،کمشنر راولپنڈی عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفا ظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں :بھارت میں 89 سال پرانا مسلم شادی قانون ختم کرنے کا اعلان

کمشنر راولپنڈی نے پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ پولیو مہم کے سمپلز پازیٹو آنے کی صورت میں اس سال میں دوسری پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم  کے دوران ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھُ86 ہزار 877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر ے پلوانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے مطابق انسداد پو لیو مہم کے لئے ضلع راولپنڈی میں 245یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچا رج کو مقر رکر دیا گیا 3675 موبائل ٹیمیں تشکیل جبکہ 330فکسڈ پوائنٹس جبکہ 163 ٹرا نزٹ پو انٹس مقرر کئے گئے،ضلع راولپنڈی میں کل 4168 ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں شریک ہونگی