لاہور(روشن پاکستان نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور نے سیکریسی آفیسر (انٹر برانچ) کی جاب کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جاب کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2024 ہے ، امیدوار آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
یہ ملازمت خالصتاً عارضی/ضرورت کی بنیاد پر ہوگی۔ صرف سرکاری شعبے یا خود مختار اداروں سے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افراد ہی درخواست دینے کے اہل ہونگے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی قیادت جمہوریت کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کررہی ہے،شرجیل
بی آئی ایس ای حکام کے مطابق سی کلاس ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست دہندگان کو کوئی ٹی اے (سفری اخراجات)یاڈی اے(دن کی اجرت) نہیں دی جائیگی۔
ایس ایم ایس کے ذریعے شارٹ لسٹڈ درخواست دہندگان کومطلع کیاجائیگا بھیجا جائے گا۔
امیدوار سیکریسی آفیسر (انٹر برانچ) کے عہدے کے لیے BISE لاہور کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکیں گے۔















