Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایف آئی اے کی کارروائی، کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث4ملزمان گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی چھاپہ مار کاروائیاںجاری ہیں،

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا،

ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور سکندر حیات کی زیر نگرانی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہوں کے 4 ملزمان گرفتارکرلئے گئے،چھاپہ مار کاروائیاں نیو انارکلی اور ہال روڈ میں موجود منظم گینگ کے ٹھکانوں پر کی گئیں ،

چھاپہ مار کاروائیاں خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئیں،ملزم عفان احمد اور قیصر عباس کو نیو انارکلی جبکہ عمران احد اور اظہر محمود کو ہال روڈ سے گرفتار کیا گیا ،کاروائیوں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد برآمد کر لیے گئے،

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے انٹر  ا پارٹی انتخابات تین مارچ کو شیڈول

ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔